مصری قوم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سیاست مسترد کر دی،صدرالسیسی

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء)مصر کے سابق فوجی سربراہ اور صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مصری قوم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سیاست مسترد کر دی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت میں صدر السیسی نے کہا کہ مصری قوم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سیاست مسترد کر دی اور ملک کو ظالم نظام حکومت سے نجات دلانے کے لیے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

مصری صدر کا کہنا تھا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے نیا سیاسی روڈ میپ جاری کرتے ہوئے ملک کو بیداری، ترقی اور معاشی اصلاحات پر گامزن کرنا ہے۔