شمالی کوریا میں چین کے اقدامات کا کوئی اثرنہیں ہوا،ٹرمپ

ہمارے پاس دوہی آپشن بچے ہیں، شمالی کوریا سدھر جائے یا پھر جنگ کے لیے تیار ہوجائے،ٹوئیٹر پیغام

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئیٹر پیغا م میں ٹرمپ نے کہاکہ شمالی کوریا کے پاس اب بھی وقت ہے اپنا قبلہ درست کرلے یا پھر جنگ کے لیے تیار ہوجائے ،انہوں نے کہاکہ ٹرمپ اپنے دفاع کے لیے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

(جاری ہے)

مضبوط سکیورٹی اقدامات ہی بحرالکاہل خطے کے ممالک کی سلامتی کا ضامن بن سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ چین کے اقدامات کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :