ہالی ووڈ کی ڈرامہ فلم ’’لوگن لکی ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
تازہ ترین : 1

ہالی ووڈ کی ڈرامہ فلم ’’لوگن لکی ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) ہالی وڈ کے نامور اداکار ڈینئل کریگ، چیننگ ٹیٹم اورکیٹی ہومز کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم 'لوگن لکی کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکاراسٹیون سوڈربرکی اس فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں۔سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونیوالی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کرا کر ڈیل کر لیتے ہیں۔

مارک جانسن ، چیننگ ٹیٹم اورریڈ کیرولین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار ڈینئیل کریگ ، کیٹی ہومز، ایڈم ڈرایور، سبیسٹیئن اسٹین، جیک کوئیڈ، کیتھرین واٹر اسٹون، سیٹ میکفرلینڈ، چیننگ ٹیٹم اور ہیلری سوانک سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گرہوئے ہیں۔کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کو رواں سال18اگست کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/07/2017 - 12:50:19

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :