ہالی ووڈ کی خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم پولاروئیڈ کا ٹریلر جاری

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) ہالی ووڈ کی خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم پولاروئیڈ کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ‘ فلم 25اگست کو سینمائوں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکارلارس کلیبرگ کی اس فلم میں میڈیلین پیچ،کتھرین پریس کوٹ، جیویئر بوٹیٹ،میچ پلیگی اور ٹیلر ینگ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی کئی دہائیوں قدیم ایک ایسے کیمرے کے گرد گھوم رہی ہے جو نوجوانوں کے ایک گروپ کے ہاتھ لگ جاتا ہے اور نوجوان اس میں قید خطرناک مخلوق کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کیمرے میں بند پر اسرار طاقت چن چن کر نوجوانوں کو اپنا شکار بناتی ہے اور دہشت کا طوفان برپا کر دیتی ہے۔ فلم اگلے ماہ کی 25 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :