ماڈل ڈولی مجھے مستقبل کی صائمہ خان نظر آتی ہے‘سیف گورائیہ

ڈولی نے فیشن اوربیوٹیشن میں اتنا نام نہیں کمایا جتنا وہ اسٹیج میں بنا سکتی ہے‘گفتگو

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء)ڈرامہ پروڈیوسر سیف گورائیہ نے کہا ہے کہ ماڈل ڈولی مجھے مستقبل کی صائمہ خان نظر آتی ہے ‘ڈولی نے فیشن اوربیوٹیشن میں اتنا نام نہیں کمایا جتنا وہ اسٹیج میں بنا سکتی ہے کیونکہ انکے انداز صائمہ خان سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سیف گورائیہ نے کہا کہ ڈولی کو میں نے مختلف شوز میں پر فارم کرتے ہوئے دیکھا ہے جسکے بعدمیں انکو مشورہ دوں گاوہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کریںاور اگروہ محنت سے کام کر یں گی تو وہ یقینی طور پر اسٹیج پر صائمہ خان سے زیادہ اپنا نام بنائیں گی کیونکہ انکے انداز صائمہ خان جیسے ہیں ان جیسی لڑکیوں کو اسٹیج پر آنا چاہیے اس سے اسٹیج کے معاملات مزید بہتر ہوں گے ۔