پشاور، ریسکیو 1122نے ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اتوار 2 جولائی 2017 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) ٰٰٰٓٓٓایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے مفادعامہ اورشہری دفاع سے متعلق ماہ جون کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ ریسکیو ترجما ن کے مطابق ریسکیو1122کے صو بائی ہیڈ کوارٹر میں ما ہ جون کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیاگزشتہ ماہ کے دوران پشاور میں 1355 ایمر جنسی کے واقعات رونما ہوئے جس میں عوام کو اوسطً 5منٹ اور59 سکینڈ میں سہولیا ت فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ جون کے دوران 346حا دثا ت جبکہ 849 میڈیکل واقعات رونما ہوئے ۔ پشاور کے مختلف علا قوں میں شارٹ سرکٹ اور دیگر وجو ہا ت کے با عث79 آتشزدگی کے واقعا ت سامنے آئے جس میں ریسکیو اہلکا روں نے بروقت کا روائی کرتے ہوئے انسانی جا نو ں اور قیمتی املا ک کو بچا یا ۔ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ جون کے دوران19ڈوبنے اور جرائم کی55 اور عما رت گر نے کی5 واقعات پیش آئے۔ ریسکیو 1122نے 1105مر یضو ں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے 796 افراد کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا جبکہ 299 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :