وینزویلا کے شہر برکیو سیمیٹو میں مظاہروں کے دوران 4 مظاہرین ہلاک ہو گئے

اتوار 2 جولائی 2017 12:30

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) وینزویلا کے شہر برکیو سیمیٹو میں مظاہروں کے دوران 4 مظاہرین ہلاک ہو گئے ۔ اتوار کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں گذشتہ3 ماہ سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 89ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ مظاہروں میں ہومنے والی ہلاکتوں بارے سرکاری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق برکی سیمیٹو نامی شہر میں مظاہر ہ کے دوران ہلاک ہونے والوں کو گو لیاں لگی ہیں اور ان کی عمریں20 سے لے کر 49 سال ہیں ۔ واضح رہے کہ بر کیو سیمیٹو دارالحکومت کراکس کے مغرب میں350 کلومیٹرز کے فاصلے پر واقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :