کرپشن پر سزایافتہ اسرائیلی سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو اتوار کے روز پیرول پر رہا کردیا گیا

اتوار 2 جولائی 2017 12:30

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) کرپشن پر سزایافتہ اسرائیلی سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو اتوار کے روز پیرول پر رہا کردیا گیا ۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پہلے سابق اسرائیلی وزیراعظم کی سزامیں ایک تہائی کمی بھی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی سزایافتہ وزیراعظم ایہود نے وسطی اسرائیل کی جیل ماسی یاہو سے روانہ ہوتے وقت صحافیوں سے کوئی گفتگو بھی نہیں کی ۔71 سالہ ایہود اولمرٹ 2006 ء اور 2009 کے درمیانی عرصہ میں وزیراعظم رہے ہیں ۔ کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ایہود اولمرٹ کی 27 ماہ قید کی سزا فروری 2016 میں شروع ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :