کشمیری عوام شہداء کے مشن کو ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے‘آزادی پسند رہنماء

بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر معصوم نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے

اتوار 2 جولائی 2017 12:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے دیالگام میںبھارتی فورسز کے ہاتھوںشہید ہونے والے نوجوانوں بشیر احمد وانی،آزاد احمد، شاداب احمد اورایک خاتون طاہرہ بیگم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری عوام شہداء کے مشن کو ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیرتحریک خواتین کی چیئرپرسن زمرودہ حبیب نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پرامن مظاہرین پربھارتی فورسز کی طرف سے فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر معصوم نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے سربراہ محمد مصدق عادل نے شہداء دیالگام کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام فوری طور پر بند نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔ دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر نے بھارتی حکمرانوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے اسی لئے وہ معصوم شہریوں کی زندگیاں چھین رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسزکشمیریوں کے عزم سے خائف ہوکر معصوم لوگوں کی جانیں لے رہی ہے۔ جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پرامن مظاہرین پربھارتی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں افراد کو زخمی کرنے کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کو حاصل لا محدود اختیارات کی وجہ سے وہ قتل و غارت کا بازار گرم کرنے میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :