زرعی سائنسدانوں نے پانی کے بغیر چاول لگانے کی ٹیکنالوجی دریافت کرکے مہارت کا لوہا منوایا ‘ سیکرٹری زراعت

شعبہ ریسرچ نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کو بتادیاوہ کسی سے کم نہیں ،ستاروں پر کمند ڈلنے کی صلاحیت موجود ہے‘ محمد محمود

اتوار 2 جولائی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ سائنسدانوں کی تحقیق سے شعبہ زراعت میں نئی روح پیدا ہوئی ہے، محکمہ زراعت کے شعبہ ریسرچ نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کو بتایا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں اور ان میں ستاروں پر کمند ڈلنے کی صلاحیت بھی موجود ہے،ہمارے زرعی سائنسدانوں نے پانی کے بغیر چاول لگانے کی ٹیکنالوجی دریافت کرکے اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدان دنیا کے بہترین تخلیق کار ہیں جو کم مدت میں بھی کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں یہی سائنسدان اور محققین علامہ اقبال ؒکے شاہین ہیں۔ ان میں ملک کے لئے کچھ کرنے کی لگن اور جذبہ موجود ہے۔ ان زرعی سائنسدانوں کی تازہ تحقیق سے غریب کسان کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق اور جستجو کی دنیا بہت وسیع ہے۔ اس عالم تحقیق میں اپنی موجودگی کا احساس دلانا ہی بڑا کارنامہ ہے۔

متعلقہ عنوان :