سرکاری اداروں میںملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اتوار 2 جولائی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء)پنجاب حکومت نے سرکاری اداروں میں عرصہ دراز سے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں عرصہ دراز سے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے پالیسی وضع کرکے اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔