غیرملکی بنکوں ،کرنسی ایجنسیوں نے قطری ریال کی خرید وفروخت بند کردی

برطانوی بنکوں ٹیسکو اور بارکلیز میں بھی قطری ریال کا لین دین بندکردیاگیا،خاتون ترجمان کی گفتگو

اتوار 2 جولائی 2017 11:51

غیرملکی بنکوں ،کرنسی ایجنسیوں نے قطری ریال کی خرید وفروخت بند کردی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) برطانیہ کے سب سے بڑے پرچون فروش گر وپ ٹیسکو کے ملکیتی ٹیسکو بنک نے اپنے اسٹوروں پر قطری ریال میں لین دین بند کردیا ہے۔بارکلیز بنک پہلے ہی قطری ریال میں کاروبار بند کرچکا ہے۔قطر کی ایک ویب سائٹ کے مطابق بہت سے غیرملکی بنکوں اور کرنسی کا کاروبار کرنے والی ایجنسیوں نے قطری ریال کی خرید وفروخت بند کردی ہے۔

(جاری ہے)

قطر کے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران کے بعد بنک کاری کے بہت سے ادارے قطری ریال کی نگرانی کررہے ہیں کیونکہ کرنسی مارکیٹ میں اس کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔برطانیہ کے بارکلیز بنک اور لائیڈ ز بنکنگ گروپ کا بھی کہنا تھا کہ انھوں نے بھی قطری ریال میں کاروبار بند کردیا ہے اور یہ کرنسی اب خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔بارکلیز بنک کی خاتون ترجمان کا کہناتھا کہ غیرملکی زرمبادلہ کی خدمات مہیا کرنے والی ایک تیسری پارٹی نے 21 جون سے قطری کرنسی میں کاروبار بند کردیا ہے اور یہ کرنسی اب ہمارے بنکوں لائیڈز بنک ،بنک آف اسکاٹ لینڈ اور ہالی فیکس بنک کی شاخوں میں خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :