پاکستان سپورٹس بورڈکو وزارت اطلاعات ونشریات کے ماتحت کردیا جائے تاکہ کھیلوں سے متعلقہ سرگرمیوں کی سرکاری ٹی وی چینلز پر زیادہ بہتر اور نمایاں کوریج ہوسکے،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا انٹرویو

اتوار 2 جولائی 2017 00:00

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعظم نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی)کو وزارت اطلاعات ونشریات کے ماتحت کردیا جائے تاکہ کھیلوں سے متعلقہ سرگرمیوں کی سرکاری ٹی وی چینلز پر زیادہ بہتر اور نمایاں کوریج ہوسکے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو وزارت اطلاعات کے ماتحت کرنے سے یہ مزید بہتر طریقے سے کام بھی شروع کردے گا واضح رہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد2011 میں وزارت کھیل کو تحلیل کردیا گیا تھا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے انتظامی معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حوالے کردیئے گئے تھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو دی گئی تجویز کے مطابق پاکستان سپورٹس کو وزارت اطلاعات ونشریات میں ضم کرنے سے اس کے معاملات زیادہ بہتر طریقے سے چل سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اگر پورٹس بورڈ کو وزارت اطلاعات میں ضم کردیا جاتا ہے تو کھیل سے متعلق معاملات اور سرگرمیوں کی سرکاری چینلز پر زیادہ بہتر کوریج آئے گی۔

متعلقہ عنوان :