15جولائی کوسورج جمعیت کی کامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگا، ملک سکندرخان ایڈوکیٹ

اتوار 2 جولائی 2017 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ 15جولائی کوسورج جمعیت کی کامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگاجمعیت چوردروازوں سے اقتدارتک پہنچنے پریقین نہیں رکھتی ہے جمعیت کی بڑھتی ہوئی قوت ،زبردست عوامی مقبولیت اورکامیابی کے واضح امکانات نے نام نہادقوتوں کوبوکھلادیا15جولائی کوتاریخ فتح حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے سریاب میں مختلف لوگوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرمیراسحاق ذاکرشاہوانی،حاجی نصیب اللہ اچکزئی بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ جمعیت کے صدرسالہ کانفرنس کے پیغام امن،مسلمانوں کی وحدت اورانسانوں کے درمیان عدل و انصاف کے فلسفے کوزبردست عوامی پذیرائی ملی اوراس کے بعدہرجگہ لوگ جمعیت جوائن کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین دن کے دوران نوشکی میں سینکڑوں افرادجمعیت میں شامل ہوچکے ہیں آج اتوارکوحلقہ پی بی 5اورحلقہ پی بی 6کے انتخابی دفاترکاافتتاح کریں گے اورمختلف حلقوں میں جلسوں کے انعقادکااعلان کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ نوشکی،چاغی اورکوئٹہ میں مضبوط ووٹ بینک رکھتے ہیں عوام میں جمعیت کی گہری جڑیں اورمختلف جماعتوں کی جانب سے حمایت کامیابی کی نویدہے جبکہ دیگرپارٹیاں ایک حلقے میں ہیں تودوسری حلقے میں معدوم ہیں جمعیت مقبول عوامی جماعت میں تبدیل ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ نام نہادپشتون قوم پرست پارٹی نے گزشتہ الیکشن میں مقتدرقوتوں کی آشیربادسے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدارتک پہنچ کرقوم کے بجائے ذاتی مفادات اورمراعات کوترجیح دی زیارت کے ضمنی الیکشن میں وہ مقتدرقوتوںکی طرف دیکھ رہی تھی لیکن جمعیت نے زبردست عوامی قوت سے کامیابی حاصل کرکے نام نہادقوم پرست پارٹی کاخواب چکناچورکردیااب ایک بارپھر15جولائی کوضمنی الیکشن میں جمعیت عوامی قوت سے تاریخی فتح حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :