دیپک کمار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اورمغوی وکی کمارکی عدم بازیابی پر جے یو آئی احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی،مولانا عبدالغفور حیدری

اتوار 2 جولائی 2017 00:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ جے یو آئی کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے وکی کمار کی ڈیرہ مراد جمالی سے چالیس روز قبل اغواء ہونے والے کی عدم بازیابی اور سٹی میں ہندو برادری کے قتل تاجروں کی لوٹ مار پر جے یو آئی کو سخت تشویش ہے دیپک کمار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اورمغوی وکی کمارکی عدم بازیابی پر جے یو آئی احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے بد امنی پھیلانے والے ملک وملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریڑی عبدالقیوم رند کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ جے یو آئی نے ہمیشہ اقلتوں کے حقوق کے لیئے آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں اقلیت برادری جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں چالیس روز قبل ڈیرہ مراد جمالی میں جے یو آئی کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے وکی کمار کو اغواء کیا گیا ہے جس کی اب تک بازیابی عمل میں نہ لانا پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ہندو برادری کے دیپک کمار کا قتل تاجروں کی لوٹ مار پر جے یو آئی کو سخت تشویش ہے ایس ایچ اوز کے تبدیل کرنے کے باوجود مغوی وکی کمار کی عدم بازیابی دیپک کمار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تعجب ہے کیونکہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے بد امنی پھیلانے والے ملک وملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیںجن کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :