2018کے عام انتخابات کیلئے جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی کے مخالف سیاسی اتحاد کا قیام ، نام محمد میاں سومرو اتحاد رکھادیاگیا

ہفتہ 1 جولائی 2017 23:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) آئندہ سال 2018کے عام انتخابات کے لیے ضلع جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی کے مخالف سیاسی اتحاد کا قیام اتحاد کانام محمد میاں سومرو اتحاد رکھاگیا اتحادمیں شامل شخصیات نے پیپلزپارٹی کے خلاف ضلع جیکب آبادکی دوقومی اور 4صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑاکرنے کااعلان کیاہے اتحاد کاسربراہ محمد میاں سومروکو بنایاگیاہے جس میں کھوسو قبیلے کے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو، اسلم ابڑو، سردار سجاد بلیدی ،میراصغر پہنور اور دیگر شامل ہیں اس سلسلے میں محمد میاںسومرو ،سخی عبدالرزاق ،اسلم ابڑونے ضلع جیکب آبادکے مختلف شہروں ،گڑھی خیرو، جیکب آباد اورٹھل کے طوفانی دورے کیے اور مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کرکے انہیں پیپلزپارٹی کے مخالف سیاسی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی اس سلسلے میں معلوم ہواہے کہ جیکب آباد ضلع کی اہم سیاسی شخصیات اس اتحادمیں شامل ہونے کا وعدہ کیاہے جو وقت آنے پر باقاعدہ اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :