انڈونیشیا،اوباما بچپن کی یادیں تازہ کرنے پرانے گھر پہنچ گئے

ہفتہ 1 جولائی 2017 23:03

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) سابق امریکی صدر براک اوباما اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے پرانے گھر پہنچے اور انڈونیشین صدر سے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر اوباما نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو سے جنوبی جکارتا میں واقع ان کے صدراتی محل میں ملاقات کی اور مقامی میڈیا کو خوش آمدید کہا۔

سابق امریکی صدر براک اوباما ان دنوں اپنے فیملی کے ہمراہ انڈونیشیا میں ہے، جہاں انھوں نے اپنی چھٹیاں بالی اور جاوا میں کشتی رانی اور قدیم بودھ خانقاہ کے دورے کرتے ہوئے گزاری۔

(جاری ہے)

اوباما کی فیملی کے ساتھ چاول کے کھیتوں اور بالی کے پانیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے بچپن میں چار سال انڈونیشیا میں گزارے تھے، وہ چھ سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ انڈونیشیا منتقل ہوئے تھے جب ان کی والدہ نے ان کے کینین شوہر سے شادی کے خاتمے کے بعد ایک انڈونیشین مرد سے شادی کی تھی۔

انڈونیشیا میں امریکی صدر باراک اوباما بیری کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ بچپن میں اوباما کی عرفیت یہی تھی۔ اوباما نے چھٹے گریڈ سے دسویں گریڈ تک جکارتہ کے مین ٹینگ ایلیمینڑی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :