عرفان صدیقی 3جولائی کو نظریہ پاکستان کونسل کے تحت دوسرے سالانہ پندرہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاح کریں گے

ہفتہ 1 جولائی 2017 20:27

عرفان صدیقی 3جولائی کو نظریہ پاکستان کونسل کے تحت دوسرے سالانہ پندرہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی 3جولائی کو دن 11بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں نظریہ پاکستان کونسل کے تحت دوسرے سالانہ پندرہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

متذکرہ کیمپ میں راولپنڈی/اسلام آباد اور گردونواح کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری لیول کے پچاس طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔

کیمپ میں ہر روز صبح 10بجے سے دوپہر 1:00بجے تک تحریکِ پاکستان، اخلاقی اقدار، شہری ذمہ داریوں اور رواداری کے حوالے سے دوستانہ ماحول میں لیکچر دینے کے علاوہ ذہنی آزمائش ، تحریر و تقریر اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کی کردار سازی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ملک کے نامور اہلِ فکرو دانش کیمپ کے شرکاء کی فکری رہنمائی کیلئے لیکچرز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :