یمنی باغیوں کی نجران میں اسپتال پرگولہ باری، سعودی شہری زخمی

ہفتہ 1 جولائی 2017 19:10

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2017ء) یمن کی سرحد سے متصل شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک اسپتال پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

گیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نجرات میں شہری ڈاریکٹوریٹ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ آل فارع نے بتایا کہ یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کے داغے گئے متعدد گولوں میں سے ایک گولہ نجران میں ایک اسپتال پر گرا جس کے نتیجے میں اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا جب کہ گولے کے چھرے لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا ہے۔ زخمی شہری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :