نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمامپندہ روزہ سمر کیمپ 3جولائی سے شروع ہوگا،عرفان صدیقی افتتاح کریں گے

ہفتہ 1 جولائی 2017 14:57

نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمامپندہ روزہ سمر کیمپ 3جولائی سے شروع ..
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی 3جولائی کو دن 11بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں نظریہ پاکستان کونسل کے تحت دوسرے سالانہ پندرہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

متذکرہ کیمپ میں راولپنڈی/اسلام آباد اور گردونواح کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری لیول کے پچاس طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔

کیمپ میں ہر روز صبح 10بجے سے دوپہر 1:00بجے تک تحریکِ پاکستان، اخلاقی اقدار، شہری ذمہ داریوں اور رواداری کے حوالے سے دوستانہ ماحول میں لیکچرز دیئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ذہنی آزمائش ، تحریر و تقریر اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کی کردار سازی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ملک کے نامور اہلِ فکرو دانش کیمپ کے شرکاء کی فکری رہنمائی کیلئے لیکچرز دیں گے۔

متعلقہ عنوان :