یمنی باغیوں کی نجران میں ہسپتال پرگولہ باری، سعودی شہری زخمی

ہفتہ 1 جولائی 2017 14:19

یمنی باغیوں کی نجران میں ہسپتال پرگولہ باری، سعودی شہری زخمی
جدہ ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) یمنی باغیوں کی نجران میں ہسپتال پرگولہ باری کے باعث ایک سعودی شہری زخمی ہو گیا۔سعودی عرب کی بارڈر سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی سرحد سے متصل شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک ہسپتال پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

یمنی صدر عبدربہ منصورہادی نے تین صوبوں شبوہ، حضرموت اور السقطری کے نئے گورنروں کا تقرر کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر منصور ہادی نے ایک فرمان کے تحت میجر جنرل صالح قائد الزندانی کو ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف اور میجر جنرل ناصر عبداللہ ناصر رویس کو مسلح افواج کی آپریشنز اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ اس کے تحت میجر جنرل فرج سالمین البحسنی کو حضرموت کا گورنر مقرر کیا گیا ہے اور ان کے پیش رو بریگیڈئیر جنرل احمد سعید بن بیرک کو ہٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :