مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا تحریک پاکستان کے کارکن اورسینئر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 1 جولائی 2017 13:38

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا تحریک پاکستان کے کارکن اورسینئر صحافی ..
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی، کالم نگار اور تحریک پاکستان کے کارکن شریف فاروق کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ شریف فاروق نے اپنی صحافتی زندگی پاکستان سے محبت اور نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے وقف کئے رکھی۔

صحافی اور کالم نگار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ تحریک پاکستان کے کارکن کے طورپرسرگرم عمل رہے۔مشیر وزیراعظم نے مرحوم کے صاحبزادے طاہر فاروق اور دیگر اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔