کوہ پیما عظمیٰ یوسف نے 7 ہزار فُٹ بُلند چوٹی سر کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 جولائی 2017 12:24

کوہ پیما عظمیٰ یوسف نے 7 ہزار فُٹ بُلند چوٹی سر کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جولائی 2017ء) : کوہ پیما عظمیٰ یوسف نے 7 ہزار فُٹ بلند چوٹی سر کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما عظمیٰ یوسف نے منگلنگ سر اور رش پیک کے بعد 7 ہزار فُٹ بلند چوٹی اسپانٹک سر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوہ پیما عظمٰی یوسف نے کہا کہ خواتین کے لیے کوہ پیمائی جیسا شوق پورا کرنا آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اسپانٹک چوٹی سر کرنا میرا اورمیرے کوچ کا خواب تھا جسے ہم نے پورا کیا۔ عظمیٰ یوسف نے کہا کہ چوٹی سر کرنے میں کرنل( ر)عبدالجبار بھٹی نےبہت مدد کی۔ اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ عظمیٰ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے تمام پہاڑوں کو سر کروں۔انہوں نے اس کے لیے کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والی خواتین کو بھی ساتھ چلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خواتین گھریلو ذمہ داری کے ساتھ کوہ پیمائی میں بھی نام پیدا کرسکتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :