وزیراعظم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو دوسرا راحیل شریف سمجھنے لگے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 جون 2017 21:53

وزیراعظم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو دوسرا راحیل شریف سمجھنے لگے ہیں: ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2017ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو دوسرا راحیل شریف سمجھنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کے دورہ پارا چنار پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم خود پارا چنار کا دورہ کرنا چاہتے تھے تاہم قریبی رفقاء کی جانب سے منع کیے جانے اور آرمی چیف کے دورے کے باعث وزیراعظم کو اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ ڈاکٹر شاہد کا دعوی ہے کہ وزیراعظم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو دوسرا راحیل شریف سمجھنے لگے ہیں۔