میکڈونلڈ کا نئی دہلی میں 43 ریستورانٹ بند کرنے کا فیصلہ

00 بھارتی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے

جمعہ 30 جون 2017 19:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) امریکی فاسٹ فوڈز کمپنی میکڈونلڈ نے بھارتی دارالحکومت میں اپنے 55 میں سے 43 ریسٹورانٹس پر کام بند کر دیا۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق میکڈونلڈ نے اپنی بھارتی شراکت دار کمپنی کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ کے ساتھ اختلافات کے بعد یہ ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیاجس کے نتیجہ میں 1700 بھارتی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ نے بھی 43 ریسٹورنٹس کو چلانے کا انتظام عارضی طور پر بند کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں ان ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے 1700 بھارتی باشندوں کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔بھارت میں 168 ریسٹورنٹس چلانے والی کمپنی کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر وکرم بخشی نے میکڈونلڈ کے ان ریسٹورنٹس کو بند کرنے کے فیصلہ کی وجوہات بتانے سے گریز کیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ میکڈونلڈ کے ساتھ اختلافات کے باعث کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ ہیلتھ ریگولیٹری ادارہ سے ریسٹورنٹس کے لائسنسوں کی دوبارہ تجدید کروانے میں ناکام رہی۔

متعلقہ عنوان :