موٹا والی گائوں سے ملحقہ سرکاری جنگل کی سینکڑوں کنا ل اراضی پربااثر لوگوں کے قبضہ سے قومی نقصان ہورہا ہے

یونین کونسل بھیڈی گائوں موٹاں والی کے رہائشی راجہ قدیر خان کا بیان

جمعہ 30 جون 2017 16:44

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) یونین کونسل بھیڈی گائوں موٹاں والی کے رہائشی راجہ قدیر خان نے کہا ہے کہ موٹا والی گائوں سے ملحقہ سرکاری جنگل کی سینکڑوں کنا ل اراضی گائوں کے بااثر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس سے جہاں قومی نقصان ہورہا ہے وہاں پر مقامی لوگوں کے لیے بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑھ رہا ہے ہم ڈپٹی کمشنر حویلی اور مہتمم جنگلات حویلی کو بار ہا بتایا لیکن آج تک کسی نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہ دی اس سرکاری جنگل میں جہاں بااثر لوگوں نے قبضہ کر دیا وہاں پر موجود لاکھوں روپے مالیت کی درخت بھی کاٹ دئیے گئے ہیں جس سے کروڑوں روپے کا قومی نقصان ہوا ہے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر،وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان،چیف سیکرٹری،سیکرٹری جنگلات سے مطالبہ کرنے ہیں کہ وہ موٹاں والی جنگل کے قبضہ کو فوری طور پر گائوں کے بااثر لوگوں سے واگزار کروا کرسرکاری تحویل لیا جائے تاکہ جہاں تک قومی مفاد کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد میں بھی بہتر ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام علاقہ بھیڈی گائوں موٹاں والی کے ایل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے عبدالقیوم عباسی،محمدسرور خان،محمد شاہین عباسی،شاہ زمان،مولوی رفیق خان،قاری نذیر نظامی،حسن دین،عبدالحمید اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر حویلی کو کئی بار اطلاع دی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے اس جنگل میں قبضہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور محکمہ جنگلات نے فوری طور پر جنگل کا قبضہ واگزار نہ کروایا تو عوام علاقہ احتساب بیور کا دروازہ کٹھکٹھایں گے اور وزیر اعظم سیکٹریٹ کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری حکموت اور محکمہ جنگلات پر عائد ہوگی۔