یمنی باغیوں کی نجران میں اسپتال پرگولہ باری، سعودی شہری زخمی

یمن کے اندر سے باغیوں کے داغے گئے گولوں میں سے ایک نجران میں اسپتال پر آگرا،سعودی محکمہ شہری دفاع

جمعہ 30 جون 2017 15:39

یمنی باغیوں کی نجران میں اسپتال پرگولہ باری، سعودی شہری زخمی
ْریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) یمن کی سرحد سے متصل سعودی شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک اسپتال پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اسپتال کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شہری زخمی ہوا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی سرحد سے متصل شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک اسپتال پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

نجرات میں شہری ڈاریکٹوریٹ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ آل فارع نے بتایا کہ یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کے داغے گئے متعدد گولوں میں سے ایک گولہ نجران میں ایک اسپتال پر گرا جس کے نتیجے میں اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا جب کہ گولے کے چھرے لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا ۔زخمی شہری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :