Live Updates

آل کراچی ظہیر عباسی رمضان المبارک فٹ بال ٹورنامنٹ کالونی اسپورٹس نے ٹرافی پر قبضہ کرلیا

فائنل میں مضبوط حریف بلوچ محمڈن ملیر کو شکست ،ممتاز سماجی رہنماء امیر محمد خان نے انعامات تقسیم کئے

جمعہ 30 جون 2017 15:19

آل کراچی ظہیر عباسی رمضان المبارک فٹ بال ٹورنامنٹ کالونی اسپورٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر سعود آباد کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی ظہیر عباسی رمضان المبارک فٹ بال ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر کالونی اسپورٹس نے قبضہ کرلیا ۔فائنل مقابلے میں کالونی اسپورٹس نے ضلع ملیر کی مضبوط ٹیم بلوچ محمڈن ملیر کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

دوران کھیل مقابلہ 2-2گول سے برابری پر ختم ہوا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ممتاز سماجی رہنماء امیر محمد خان نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر گرائونڈ انچارج محمد عابد ،انٹر نیشنل کھلاڑی نسیم اختر کے علاوہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین موجود تھے ۔اس موقع پر امیر محمد خان نے کہاکہ ہم کھیلوں کے میدانوں کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں اور کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے منتظمین سے ہر ممکن تعاون کرینگے تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ آفزائی ہو اور وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :