ْ میکڈونلڈ کے نئی دہلی میں درجنوں ریستوران بند کر نے سے 1700 بھارتی بیروزگار ہونے کا خطرہ

جمعہ 30 جون 2017 15:17

ْ میکڈونلڈ کے نئی دہلی میں درجنوں ریستوران بند کر نے سے 1700 بھارتی بیروزگار ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء) امریکی فاسٹ فوڈ ز کمپنی میکڈونلڈ نے بھارتی دارلحکومت میں اپنی55 میں سے 43 ریسٹورانٹس بند کر دیئے ۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میکڈونلڈ نے اپنی بھارتی شراکت دار کمپنی کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ کے ساتھ اختلافات کے بعد یہ ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں 1700 بھارتی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک موئقر بھارتی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ نے بھی 43 ریسٹورنٹس کو چلانے کا اتظام عارضی طور پر بند کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں ان ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے 1700 بھارتی باشندوں کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں ۔ بھارت میں 168 ریسٹورنٹس چلانے والی کمپنی کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر وکرم بخشی نے میکڈونلڈ کے ان ریسٹورنٹس کو بند کرنے کے فیصلہ کی وجوہات بتانے سے گریز کیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ میکڈونلڈ کے ساتھ اختلافات کے باعث کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ ہیلتھ ریگولیٹری ادارہ سے ریسٹورنٹس کے لائسنسوں کی دوبارہ تجدید کروانے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :