اسلحہ سمگلنگ کی روک تھام ، پاکستان ،چین اور ایس سی او کے رکن ممالک سرحدی فوجی مشقیں کرینگے

ایس سی او سرحدوں کی سخت نگرانی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ،فوجی مشق ایک باقاعدہ حصہ ہو گا

جمعہ 30 جون 2017 15:17

اسلحہ سمگلنگ کی روک تھام ، پاکستان ،چین اور ایس سی او کے رکن ممالک سرحدی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) پاکستان ، چین اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے دیگر رکن ممالک اسلحہ کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اپنے سرحدی علاقوں کے ساتھ باقاعدگی سے فوجی مشقیں کریں گے ، اس مقصد کیلئے ایس سی او جو کہ چین ، روس ، قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، ازبکستان ، بھارت اور پاکستان پر مشتمل ایک سکیورٹی بلاک ہے ،سرحدوں کی سخت نگرانی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ،فوجی مشق ایک باقاعدہ حصہ ہو گا۔

یہ بات ہتھیاروں کی سمگلنگ کیخلاف دفاع کو فروغ دینے کیلئے چین کے سنکیانگ علاقے میں منعقدہ چین اور کرغزستان کی بارڈ فورسز کی مشقوں کے دوران بتائی گئی ،چین نے علاقے میں انتہا پسندوں کی طرف سے حملوں کے خدشے کے پیش نظر اپنے انتہائی مغرب میں سنکیانگ میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ، ہمسائیہ ممالک کے ہیلی کاپٹروں ، ، بکتر بند جیپوں اور 700سرحدی پولیس اہلکاروں نے سنکیانگ کی کرغز کمشنری میں ہونیوالی مشق میں حصہ لیا ، اس کی اطلاع شنہوا خبررساں ایجنسی نے دی ہے ،تمام ممالک کے حکام نے یہ مشقیں دیکھی ، چینی افسر چین ڈنگ وو جو کہ مشق انچارج تھے کہا کہ فوجی چین میں کرغزستان کی طرف سے انتہا پسندوں کی طرف سے سمگل کئے جانیوالے ہتھیار ضبط کئے جارہے ہیں ، چین کے سرکاری میڈیا کی طرف سے دکھائی جانیوالی ویڈیو فوٹیج میں ایک پولیس گاڑی کو ایک منی بس کو کاٹتے ہوئے اور اس کے بعد ناکارہ بنائے جانیوالے دھماکوں سے تیزی سے پیچھے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، ایک اور فوٹیج میں ہیلی کاپٹروں کو فائرنگ کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے جو ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جیسے کسی پہاڑی کی چوٹی پر ہدف پر کارآمد میزائل داغا گیا ہو ، مشین گنوں سے لیس جیپوں کو گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اہلکار پولیس کتوں کے ساتھ ہنگاموں پر قابو پانے کی مشق کرتے دکھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیجنگ کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کی سلامتی کو انتہاپسند ، علیحدگی پسندوں بالخصوص مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کی طرف سے خطرہ لاحق ہے ۔سنکیانگ چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے ،اس منصوبے کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم سے مشرق وسطیٰ اور یورپ اور اس سے آگے کے ساتھ تجارت و توانائی کے نیٹ ورک کو فروغ دینا ہے ، سنکیانگ کی سرحد آٹھ علیحدہ ملکوں کے ساتھ 5700کلومیٹر لمبی ہے اور 15خشک گودیا ں ہیں ۔