منتخب عوامی نمائندے حقیقی مسائل پر توجہ دیں انفرادی سکیمیں مسائل کا حل نہیں،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی

جمعہ 30 جون 2017 14:38

منتخب عوامی نمائندے حقیقی مسائل پر توجہ دیں انفرادی سکیمیں مسائل کا ..
اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کا نہری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر برہمی کا اظہار کھیر تھر کینال انتظامیہ ٹیل تک پانی کی رسائی میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کرے گنداخہ کے ٹیل متاثرین کو انکے حصے کا پانی ہر صورت ملنا چاہئے منتخب عوامی نمائندے حقیقی مسائل پر توجہ دیں انفرادی اسکیمات مسائل کا حل نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنداخہ کے قریب گوٹھ محمد نواز صوبدرانی میں میر محمد نواز خان کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے متاثرین کی بحالی میری اولین ترجیح ہے انہوں نے کھیر تھر کینال کی ذیلی شاخوں میں پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنداخہ کو سیراب کرنے والی نہروں میں خریف سیزن کا شاٹ فال محکمانہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے انہوں نے زمینداروں اور کاشتکاروں سے کہا کہ وہ نہروں میں غیر ضروری رکاوٹیں از خود ہٹادیں ان ضمن میں کینال انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی تاکہ مسئلے کا پائدارحل نکالا جا سکے خان جمالی نے کہا کہ وہ طبعیت کی ناسازی کی بناء پر گنداخہ نہ آسکے تاہم اب میری کوشش ہو گی کہ اس پسماندہ اور سیلاب متاثرہ علاقے کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے اور بنیادی مسائل کے حل کے لئے دیرپا اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا زراعت پیشہ کمیونٹی کی مشکلات کا ادراک ہے سندہ اور بلوچستان کے مابین پانی کے متازعہ امور کو نمٹانے کے لئے اعلیٰ سطحی کوششیں جاری ہیں توقع ہے کہ حالیہ خریف سیزن میں شاٹ فال کنٹرول رہے گا تاہم بلوچستان اریگیشن کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا دیہی علاقوں کے مسائل کے حل کی بنیادی ذمہ داری منتخب عوامی نمائندوں پر عائد ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے اجتماعی ترقی کی تسکیمات کی بجائے انفرادی طور پر لوگوں کو خوش کرنے کے لئے غیر ضروری اسکیمات دی گئیں جس سے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے عید ملن پارٹی میں جمالی خاندان کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی جن میں سردار ہارون خان جمالی سابق وزیر اعلیٰ میر جان محمد خان جمالی سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی سابق صوبائی وزراء میر عبدالخالق خان جمالی میر حیدر خان جمالی سابق تحصیل ناظم اور قبیلے کے سربراہ میرذوالفقار خان جمالی ،میر فاروق خان جمالی ،میر عمر خان جمالی چیئر مین ضلع کونسل میر زبیر خان جمالی میر اسفند یار خان جمالی قبائیلی عمائدین اور معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :