دہلی میں لڑکوں نے سڑک پرکھیلنے سے منع کرنے والے شخص کوبیٹ مارکرقتل کردیا

جمعہ 30 جون 2017 13:07

دہلی میں لڑکوں نے سڑک پرکھیلنے سے منع کرنے والے شخص کوبیٹ مارکرقتل ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) دہلی میں کم عمر لڑکوں نے سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے والے شخص کو ہی بیٹ مارمار کر قتل کرڈالا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پرایک 22 سالہ شخص اپنی آنٹی کے گھر جارہا تھا کہ اس کو زور سے گیند لگی جس سے وہ غصے میں آگیا اورایک لڑکے کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے ان پر چلایا کہ وہ کسی گراؤنڈ میں جاکر کھیلیں، لوگوں نے اس وقت تو بیچ بچاؤ کرادیا مگر جب وہ نوجوان آنٹی کے گھر سے واپس لوٹنے لگا تو دو لڑکوں نے بیٹ کے ساتھ اس پر حملہ کردیا، اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا ،ْدونوں لڑکوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :