ہزارہ ایکشن کمیٹی اور عوامی جرگہ کے زیراہتمام پارہ چنار سانحہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا چھوتے روز بھی جاری رہا

پاک فوج سانحہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے ،لیاقت ہزارہ

جمعرات 29 جون 2017 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) ہزارہ ایکشن کمیٹی اور عوامی جرگہ کے زیراہتمام پارہ چنار سانحہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے علمدار روڈ کوئٹہ میں دھرنا چھوتے روز بھی جاری رہا پاک فوج سانحہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے یہ بات ہزارہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین لیاقت ہزارہ نے علمدار روڈ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پارہ چنار کے سانحہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے ہم نے بھی چھوتے روز دھرنا جاری رکھا ہے کیونکہ وفاقی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے اس لئے ملک بھر میں دہشت گردی شروع ہوئی ہے اور پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کو انصاف مل سکے جب تک پارہ چنار کے متاثرین کے لواحقین کو انصاف نہیں ملتا اور لاشوں کی تدفین نہیں ہوتی ہم اس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :