لیگی حکومت بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کا وعدہ کرکے بھول گئی

عافیہ کی واپسی کے لئے وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرن والی خصوصی کمیٹی چار سال بعد بھی رپورٹ نہ دے سکی، غیر فعال ہوگئی

جمعرات 29 جون 2017 21:50

لیگی حکومت بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کا وعدہ کرکے بھول گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2017ء) مسلم لیگ ن کی حکومت بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کا وعدہ کرکے بھول گئی، عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرنے والی خصوصی کمیٹی چار سال بعد بھی رپورٹ نہ دے سکی اور غیر فعال ہوگئی۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے امور داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک خصوصی کمیٹی انتیس جون دوہزار تیرہ کو قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کا تفصیلی طور پر جائزہ لے اور اس کے بعد ان کی پاکستان واپسی کے لئے اپنی سفارشات دے ان سفارشات کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جانا تھا ذرائع کے مطابق اس خصوصی کمیٹی وزارت داخلہ کے اعلی حکام کے علاوہ ، وزارت قانون کے حکام بھی شامل تھے اس کمیٹی نے فوزیہ صدیقی سے رابطہ بھی کیا مگر اس کے بعد چار سال کا عرصہ گزر گیا اور یہ کمیٹی کاغذوں کی نظر ہو گئی اور جمعرات کو اس کمیٹی کو بنے چار سال ہوگئے مگر یہ اپنی سفارشات آج تک نہیں دے سکی اس کمیٹی کے اراکین سے فوزیہ صدیقی نے کئی بار رابطہ کیا مگر انھیں طفل تسلیاں دے کر ٹرخا دیا گیا اور چار سال بعد یہ کمیٹی اب مکمل طور پر غیر فعال ہے حتی کہ معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا دعوی کرنے والے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ناکام ہوگئے واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف جب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے کوششوں کا اعلان کیا تھا مگر یہ کوششیں آج تک کارگر ثابت نہیں ہو سکیں کیونکہ حکومت عا فیہ صدیقی کو دیگر اہم معاملات کی طرح بھول گئی عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے پیپلز پارٹی نے بھی کئی زبانی وعدے کئے تھے مگر وہ بھی اپنے دور حکومت میں اس حوالے سے کچھ نہ کر سکی ۔

متعلقہ عنوان :