لاڑکانہ، زمیندار سلطان جلبانی کے گھر میں ڈاکوئوں نے گھس کر 10 لاکھ روپے نقد اور زیورات چوری کرلئے

جمعرات 29 جون 2017 21:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) لاڑکانہ شہر کے احسن کالونی میں بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب تین مسلح افراد نے زمیندار سلطان احمد جلبانی نے گھر میں گھس کر گھر والوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر 10 لاکھ روپے نقد رقم اور لاکھوں روپیوں مالیت سونے کے زیورات چوری کرکے لے گئے جبکہ اطلاع پر پولیس نے پہنچ پر واقعے کے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثرہ شخص سلطان احمد جلبانی نے بتایا کہ رات کے وقت تین مسلح افراد نے گھر کے تالے توڑ کر اندا داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ہمیں یرغمال بناکر 10 لاکھ روپے نقد رقم اور لاکھوں مالیت سونے کے زیورات چوری کرکے لے گئے لیکن پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری شدہ نقد رقم اور سونے کے زیورات واپس کرکے تحفظ فراہم کی جائے۔