لاڑکانہ کے قریب پرانے تنازعے پر جتوئی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ ،خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی

جمعرات 29 جون 2017 21:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) لاڑکانہ کے قریب پرانے تنازعے پر جتوئی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون زکیہ سمیت تین افراد اعتبار جتوئی اور رفیق جتوئی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ ہمارا اپنے ہی برادری کے لوگوں سے پرانہ تنازعہ چل رہا ہے جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہمیں زخمی کردیا ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :