ٹھل کے قریب چوری کے دوران مزاحمت پر مسلح چوروں کے ہاتھوں مالک مکان قتل

جمعرات 29 جون 2017 21:10

ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ٹھل کے قریب چوری کے دوران مزاحمت پر مسلح چوروں کے ہاتھوں مالک مکان قتل,تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قریب آرڈی 44 تھانہ کے حدود قصبہ ساجن بگٹی میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے معشوق علی بہلکانی کے مکان میں گھس کر چوری کی کوشش کی تو اہلخانہ بیدار ہوگئے اور مزاحمت کی جس پر مسلح چوروں نے فائر کرکے مالک مکان 23 سالہ نوجوان معشوق علی بہلکانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئی,اطلاع پر آرڈی 44 پولیس نے جائے وقوعہ پر پنہچ کر نعش اپنے تحویل میں لے کر تحصیل ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا,دوسری جانب ملنے والی اطلاعات کے مطابق تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا جبکہ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :