کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر بھر میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سوک سینٹر میں KDA رین ایمرجنسی سینٹر بحال کردیا گیا ، سید ناصر عباس

جمعرات 29 جون 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہر بھر میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سوک سینٹر میں KDA رین ایمرجنسی سینٹر بحال کردیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں کلفٹن، کورنگی، نارتھ کراچی ،سرجانی ٹائون ،گلستان جوہر ،ملیر بند اور سوک سینٹر گلشن اقبال کے دورہ کے دوران کہی۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے شہر بھر میں کے ڈی اے اسکیموں کے اطراف نکاسی آب کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے افسران عملے کی موجودگی یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر سوک سینٹر زاہد حسین کو احکامات جاری کئے کہ سوک سینٹر بلڈنگ کے اطراف بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کے ڈی اے انجینئرز اور دیگر عملہ کو KMC کے رین ایمرجنسی پر مامور عملہ کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے تمام ایگزیکٹو انجینئرزکو ہدایت کی کہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث شہر بھر میں کے ڈی اے اسکیموں کے مختلف علاقوں میں فوری نکاسی آب کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کے ڈی اے پولی کلینک کے چیف میڈیکل آفیسر محمد سلیم کو احکامات جاری کئے کہ بارش کے دوران کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں عملہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورت میں سوک سینٹر میں قائم KDA رین ایمرجنسی سینٹر کے ان نمبرز پر 0219923247-0219923248-0219923249-0219923250- 0219923251-0219923252-0219923253 پر رابطہ کریں۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر ٹیکنیکل اسد اللہ شاہ، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ محبوب عالم، ایگزیکٹو انجینئرزسوک سینٹر زاہد حسین اور میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :