طوفانی بارشوں سے کراچی سمیت ملک بھرمیں قیمتی انسانی جانوں واملاک کے نقصان پراظہارافسوس

حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اورمعمولات زندگی کی بحالی سمیت نکاسی آب کے لیے موئثر اقدامات کرے ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

جمعرات 29 جون 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے مون سون کی طوفانی بارشوں سے کراچی سمیت ملک بھرمیں قیمتی انسانی جانوں واملاک کے نقصان پردلی دکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے زوردیا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اورمعمولات زندگی کی بحالی سمیت نکاسی آب کے لیے موئثر اقدامات کرے۔

انہوںنے آج ایک بیان میں کہا کہ حکومتی تماتردعووں کے باوجودتھوڑی سی بارش کے بعدکراچی کی سڑکیں تالاب اورندی نالے کا منظر پیش کررہی ہیں،گٹر ابل رہے ہیں نکاسی آب کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے،کچراکنڈی سے تعفن اٹھنے لگاہے، جہاں سے لوگوں کا گذرنا بھی کسی ازیت سے کم نہیں ہے۔سڑکوں پرتالاب کی شکل میں کھڑے پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات،ٹریفک جام اورحادثات کا سبب بن رہا ہے،حالانکہ صوبائی اورشہری حکومتوں نے مون سون کی بارشون سے قبل رین ایمرجنسی کا اعلان کرکے کروڑوں روپے خرچ کرڈالے ہوں گی،مگرتھوڑی سی برسات میں ہی ان کے تمام دعوے بہہ گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ ہوگئے جس کی وجہ سے شہری دہرے عذاب کا شکار رہے ۔حکمرانوں کی سیاسی رس کشی میںغریب کو بے یارومددگار چھوڑدیا گیا ہے ۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :