جمشید دستی پردورانِ حراست تشدد کرنے پر پی ایس پی کا اظہار مذمت

جمشید دستی پر دورانِ حراست تشدد غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر قانونی عمل ہے، رضاہارون

جمعرات 29 جون 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے جمشید دستی پردورانِ حراست تشدد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جمشید دستی پر دورانِ حراست تشدد غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر قانونی عمل ہے اورآئین اور قانون کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اس واقعہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بحثیت اسپیکر ایاز صادق فوری جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں اور انہیں انصاف دلائیں اور چیف جسٹس اس واقع کا نوٹس لیں اور ممبر نیشنل اسمبلی جمشید دستی کو انصاف دلائیں۔