ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے مالی سال 2017-18کیلئے 6ارب 26کروڑ7ؒٓلاکھ 22ہزار 672روپے مالیت کا سرپلس بجٹ پیش کردیا

جمعرات 29 جون 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ بلدیہ غربی کا بجٹ برائے مالی سال 2017-2018کیلئے 6ارب 26کروڑ7ؒٓلاکھ 22ہزار 672روپے مالیت کا سرپلس بجٹ پیش کردیا ہے غیر ترقیاتی کاموں کا تناسب 62.29فیصد جبکہ ترقیاتی مصارف کا تناسب 37.

(جاری ہے)

63فیصد ہے ایڈمنسٹریٹر نے بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے 2ارب 25کروڑ 59لاکھ31ہزار 21 روپے مختص کیئے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 3ارب 90کروڑ18لاکھ81ہزار21روپے رکھے گئے ہیں بجٹ میں آئندہ مالی سال کے ذرائع آمدن میں حکومت سندھ سے آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 5ارب 47کروڑ 26لاکھ 26ہزارروپے ،پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 54کروڑ 70لاکھ روپے ،انتظامیہ بلدیہ غربی کے اپنے ذرائع آمدن 63کروڑ6لاکھ 13ہزار آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا بجٹ سرپلس ہے تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ اور حکومتی وسائل میں کمی کے باوجود غیر ترقیاتی مصارف پر قابو پانے کی کوشش کی گئی ہے مختلف شعبہ جات کے تحت جو رقوم تجویز کی گئی ہے ان کی تفصیل حسب ذیل ہیں محکمہ B&R(انجینئرنگ)1 ارب 31کروڑ50لاکھ روپے ،محکمہ M&E( انجینئرنگ)20کروڑ20لاکھ 50ہزارروپے ،محکمہ پارکس (انجینئرنگ)95لاکھ 50ہزار روپے ،تمام یونین کونسلوں میں وائس چیرمین کے تجویز کردہ ترقیاتی کاموں کیلئے 23کروڑ روپے ،مخصوص نشستوں کے اراکین کے تجویز کردہ بلدیاتی کاموں کیلئے 4کروڑ 70ؒٓلاکھ روپے ،محکمہ ہیلتھ ،پارکس اورایم اینڈ ای کیلئے الیکڑک وین ، ٹریکٹر ٹرالی او ر دیگر مشینری کی خریداری کیلئے 4کروڑ75لاکھ روپے،اسٹاف کیلئے کاروں کی خریداری کی مد میں 1کروڑ75ؒٓلاکھ روپے،بلدیہ غربی میں مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 24کروڑ80ؒٓلاکھ روپے،مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی لائنیوں کی درستگی بمعہ زیر زمین واٹر ٹینکر کی تعمیر بشمول بورینگ کی مد میں 1کروڑ روپے ،بلدیہ غربی کے مختلف علاقوں سے کچرے کی منتقلی کیلئے 13کروڑروپے ،Disaster Managementکیلئے 4کروڑ روپے ،ڈسٹرکٹ ماڈل اسکول کیلئے 2کروڑروپے رکھے گئے ہیں ملازمین کسی بھی ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کی محنت ،لگن اور فرض شناسی ادارے کی کامیابی اور ساکھ کی ضامن ہوتی ہے ہم نے ملازمین کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا ہے ملازمین کی تنخواہوں میں حکومتی اضافے کے ساتھ دیگر مراعات کیلئے وافر فنڈز مختص کیاہے ملازمین کے میڈیکل کیلئے 65لاکھ روپے ،حج مصار ف کیلئی1کروڑ 20لاکھ روپے ،ہاوس بلڈنگ لون کیلئے 1کروڑ 30لاکھ روپے ،دوران ملازمت فورتگی کی صورت میں مالی معاونت کیلئے بھی خاطر خواہ رقم رکھی گئی ہے ملازمین کے اعزازیہ اور کارکردگی بونس کیلئے بھی مناسب رقم مختص کی گئی ہے آخر میں ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس میں شریک ،صحافی برادری ،تمام افسران اور بجٹ تقریب میں شریک دیگر مہمانوں کا بھی شریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :