بلدیہ ملیر میں رین ایمرجنسی‘ عملہ متحرک‘ چیئرمین واٹراینڈسیوریج کمیٹی بھی میدان میں آگئے

یوسف غوری کی زیر نگرانی ضلع ملیر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بارش کے دوران ہی نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے بلدیہ ملیر کا عملہ دن رات سڑکوں پر موجود ہے ‘شکایت کا فوری ازالہ کیا جارہاہے‘یوسف غوری

جمعرات 29 جون 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) شہر میں بارش شروع ہوتے ہی بلدیہ ملیر کاعملہ متحرک‘چیئرمین واٹراینڈسیوریج کمیٹی بھی میدان میں آگئے،یوسف غوری کی زیر نگرانی ضلع ملیر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بارش کے دوران ہی نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں بارش شروع ہوتے ہی ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج کمیٹی یوسف غوری کی قیادت میں عملہ میدان میں آگیا، بلدیہ ملیر کی حدود میں نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ نے عملے کی کاوشوں کو سراہا اور یوسف غوری اوران کی ٹیم کو شاباش دی ۔اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج کمیٹی یوسف غوری نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، انہوں نے کہا کہ ملیر کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے چیئرمین جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کی قیادت میں دن رات مصروف عمل ہیں ۔ چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج کمیٹی یوسف غوری نے کہا کہ بارش کے دوران عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے بلدیہ ملیر کا عملہ دن رات سڑکوں پر موجود ہے اور کہیں سے بھی سیوریج کے پانی کے حوالے سے شکایت کا فوری ازالہ کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :