رین ایمرجنسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

جمعرات 29 جون 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ رین ایمرجینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث ذیرآب آجانیوالی سڑکوں کے لئے متبادل روٹس اور انکی تشہیر کو یقینی بنایا جائے ۔

نشیبی علاقوں کی شاہراہوں پر سے پانی کی نکاسی کے لیئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں ۔بارشوں کے پانی سے سڑکوں پر خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری ہٹاکر سڑکوں کو کلیئر کرنیکے اقدامات کیئے جائیں۔تمام ایس ایس پیز ٹریفک متعلقہ سیکشن افسران کو علاقوں میں موجودگی کا پابند بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث جن سڑکوں پر ٹریفک دباؤ بڑھ رہا ہے انھیں باقاعدہ حکمت عملی کے تحت کم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

بارشوں کے نتیجے میں خراب ہونیوالی گاڑیوں کے باعث متاثرہ شہریوں کی رہنمائی اور معاونت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک لائٹس سگنلز، چوراہوں، یو ٹرنز،ٹریفک جنکشنز وغیرہ پر ٹریفک ہولیس افسران اور جوانوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔ٹریفک پولیس کنٹرول پر تمام سڑکوں پرٹریفک صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کی جائے ۔ٹریفک ہیلپ لائن رہنما 1915 سے شہریوں کی رہنمائی کے عمل کو مذید مؤثر اور مربوط بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :