تمام حق پرست عوامی نمائندگان بارش کے پانی کے سبب عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں ، ڈاکٹر فاروق ستار

جمعرات 29 جون 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) سربراہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار نے تمام حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حق پرست ڈسٹرکٹ و یوسی چیئرمینس و وائس چیئرمینس اور کونسلرز کو اپنے اپنے حلقوں اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تمام حق پرست عوامی نمائندگان بارش کے پانی کے سبب عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں اور متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد کاروبار زندگی بحال کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔