آئی جی سندھ فرض شناس اور ایماندار افسر ہے جسے وزیر داخلہ سہیل انور سیال ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، سینیٹر صفدر عباسی

محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے لیکن بندوں کی مرمت کیلئے 2 ارب کی بجٹ کا پتہ ہی نہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 29 جون 2017 21:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی کے بھتیجے معظم خان عباسی نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوِئے کہا ہے کہ آئی جی سندھ فرض شناس اور ایماندار افسر ہے جسے وزیر داخلہ سہیل انور سیال ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ آئی جی سندھ نے نے میرٹ پر برتھیوں اور کرپشن پر اہم قدم اٹھائے ہیں۔

اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے لیکن بندوں کی مرمت کے لیے 2 ارب کی بجٹ کا پتہ ہی نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے 2 ارب کے ٹھیکوں میں سے 25 کروڑ کمیشن لے کر دبئی پہنچادیئے وہ آنے والے الیکشن میں کرپشن کے پیسے سے انتخابات کے نتائج تبدیل کروانا چاہتے ہیں لیکن ہم لاڑکانہ عوامی اتحاد کے جانب سے ان سے مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

معظم عباسی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوٹ بہلیم پر چھاپہ مار کر وہاں سے خطرناک مہلک ہتھیار برآمد کیئے تھے پر وزیرداخلہ معاملے کو دبانے میں لگے ہوئے ہیں پیپلز پارٹی میں اب فرض شناس لوگوں کی قدر نہیں ہے اس لئے وہ ان کی پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں عزیر بلوچ کی طرح طارق سیال کی جی آئی ٹی لگوائیں سب سچ سامنے آجائیگا.آصف زرداری اور بلاول زرداری نے اعلان کے باوجود شکست کے خوف سے انتخابات میں حصہ نہیں لیا فرید آباد سے گرفتار قتل کے ملزم وزیر داخلہ کے گھر پہ پولیس پہنچانے کا کام کر رہی ہی. طارق سیال میرپور خاص کے مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے بعد لاڑکانہ رائیس ریسرچ کی 74 ایکڑ زمین ہتھیانے میں لگا ہوا ہے کلہوڑا برادری کو حراساں کر کہ 2018 کے انتخابات کیلئے راستہ صاف کیا جارہا ہے سیال برادری 9 برسوں میں کھرب پتی بن گئے ہیں آرمی چیف اور ڈی جی رینجرز نوٹیس لیں کہ آپریشن ردالفساد کے باوجود لاڑکانہ خیرپور تک مہلک ہتھیار کیسے پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :