تخت بھائی نواحی علاقہ عربی کلے کے طالب علم سید زاہد حسین نے فیڈرل بورڈ میٹرک سالانہ امتحان میں 917نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 29 جون 2017 21:10

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2017ء) تخت بھائی کے نواحی علاقہ عربی کلے سے تعلق رکھنے والے عزیز بھٹی سکول مردان کے طالب علم سید زاہد حسین ولد سید اظہار باچا نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1050میں سے 917مارکس لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کا ثمر قرار دیا ۔