دوستوں کے ہمراہ سیاحت کیلئے تھاکوٹ جانے والا نوجوان پاؤں پھسلنے سے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 29 جون 2017 21:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) دوستوں کے ہمراہ سیاحت کیلئے تھاکوٹ جانے والا نوجوان پاؤں پھسلنے سے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے ۔نوجوان کی نعش تاحال نہیں مل سکی ہے۔غوطہ خوروں کی ٹیمیں نوجوان کی نعش تلاش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

20سالہ سید تنویر شاہ ولد فرقان اپنے دوستوں کے ہمراہ تھاکوٹ سیر کیلئے جارہا تھا۔چورا گلی کے مقام پر نوجوان دریا کے کنارے کھڑا تھا۔اچانک پاؤں پھسلے سے نوجوان دریا میں گر کر ڈوب گیا۔غوطہ خور نوجوان کی نعش کی تلاش کررہے ہیں تاہم انہیں تاحال کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :