تناول کے گاؤل گڑوال میں بچوں کی لڑائی میں بڑے شامل ہوگئے،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،ملزمان فرار

جمعرات 29 جون 2017 21:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) مانسہرہ علاقہ تناول میں بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تناول کے گاؤں گڑوال بت کھولہ میں سجاول اورہارون کے بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

بچوں کے جھگڑے کے بعد ہارون اورسجاول گروپ کے افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اورپتھروں کی بارش کردی۔اس دوران ملزم سجاول اوراس کے بھائی خان محمد نے فائرنگ کرکے ہارون ولد کالا خان کو قتل کردیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پرتھانہ پھلڑہ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :