ہری پورمیں مختلف حادثات و واقعات میںتین افراد جاں‘2خواتین شدید زخمی ہوگئیں

جمعرات 29 جون 2017 21:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) ہری پورمیں مختلف حادثات و واقعات میںتین افراد جاں بحق‘2خواتین شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹی آئی پی میں فائرنگ سے اعجاز حسین ولد سرور حسین جاں بحق ہوا۔تھانہ بیڑ کی حدود میںشادی کی تقریب میں فائرنگ سے چھبیس سالہ نوجوان جہانزیب ولد اورنگزیب جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدودمیںموٹرسائیکل حادثہ میں پھرہاڑی کا پچیس سالہ جوان ساجد ولد عبدالقیوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

نورپورکی رہائشی شادی شدہ خاتون مسماة رسیلہ زوجہ مشتاق احمد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر چوہے مار کر خودکشی کی کوشش کی جس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پنڈہاشم خان میںخاتون کنیز فاطمہ کو نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر پیٹ میں چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ہے پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :