ْ کیری سوزوکی بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیو رسمیت 7افراد شدید زخمی

جمعرات 29 جون 2017 21:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) شیروان سے چمہٹی جانے والی کیری سوزوکی بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیو رسمیت 7افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی افرادکو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز کیری سوزوکی نمبر آئی ڈی اے 4038میں سوار افراد شیروان سے چمہٹی جارہے تھے۔ہائی سکول چمہٹی کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری جس سے ڈرائیور نذیر احمد سمیت 7افراد زخمی ہوئے۔حادثہ کی اطلاع پر مقامی لوگوں نے زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :